رسائی کے لنکس

مائرہ کو ’ہم ٹی وی‘ کے ڈرامے ’ہم سفر‘ سے لازوال شہرت ملی۔ اس سیریل کی بدولت وہ پاکستان کے گھر گھر میں پہچانی گئیں اور جب یہی سیریل بھارتی ٹی وی چینل ’زی زندگی‘ سے دکھایا گیا تو بھارتی ویورز بھی مائرہ کے دیوانے ہوگئے

کراچی ۔ پاکستانی ٹی وی ایکٹریس مائرہ خان نے اپنی اداکاری ، خوبصورتی اور دلکشی کے سبب لاتعداد بھارتیوں کے دل جیت لئے ہیں، حتی کہ بھارت میں قیام کے دوران انہوں نے جس طرح کا فیشن کیا اور ملبوسات پہنے وہ بھی بھارتی ’مہیلاوٴں‘ کے لئے جدید فیشن کا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

مائرہ کو ’ہم ٹی وی‘ کے ڈرامے ’ہم سفر‘ سے لازوال شہرت ملی۔ اس سیریل کی بدولت وہ پاکستان کے گھر گھر میں پہچانی گئیں اور جب یہی سیریل بھارتی ٹی وی چینل ’زی زندگی‘ سے دکھایا گیا تو بھارتی ویورز بھی مائرہ کے دیوانے ہوگئے۔

’ہم سفر‘ کی کامیابی کے فوری بعد مائرہ کو بھارتی دورے کی دعوت ملی جو انہوں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کرلی۔

اسی دورے کے موقع پر زی ٹی وی نے ایک مقابلے کا بھی اہتمام کیا جس کا ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ بھی نہایت دلچسپ تھا ۔۔’میڈ فار مائرہ‘ یعنی ’دیوانگی برائے مائرہ‘۔

مقابلے میں حصہ لینے والوں کو صرف اتنا کرنا تھا کہ انہیں مائرہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا۔ مقابلہ جیتنے والے کے لئے انعام بھی خاص تھا ۔۔۔۔ مائرہ سے ملاقات۔

مقابلے ک اعلان ہونا تھا کہ لوگ مائرہ کے لئے جیسے کریزی ہوگئے۔ سب نے بڑھ چڑھ کر مائرہ کی تعریف کی۔

ایک پاکستانی انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ہپ ان پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق مائرہ نے بھارتی دورے میں ’ہم سفر‘ کی آخری قسط کے موقع پر ہونے والے گرینڈ فینالے میں بھی بھرپور طریقے سے شرکت کی، ’بگ ایف ایم 92.1پر ایک ریڈیو شو کیا اور الوک مشرہ کو انٹرویو بھی دیا اور خوب داد سمیٹی۔

XS
SM
MD
LG