رسائی کے لنکس

مافیا کے سرغنے کے ساتھ رقص، ممبئی پولیس کے پانچ اہل کار معطل


مافیا کے سرغنے کے ساتھ رقص، ممبئی پولیس کے پانچ اہل کار معطل
مافیا کے سرغنے کے ساتھ رقص، ممبئی پولیس کے پانچ اہل کار معطل


جرائم کی منظم دنیا کےمبینہ سرغنے، چھوٹے راجن کی طرف سے منعقدہ کرسمس پارٹی میں ممبئی پولیس کے پانچ اہل کاروں کی شرکت کے الزام پراُنھیں نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔

معطل کیے جانے والے عہدے داروں میں ممبئی کرائم برانچ کے نائب کمشنر آف پولیس پرکاش وانی نے اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے اہل کاروں کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ اُن کا اپنا ضمیر صاف ہے۔ اُن کے بقول، ‘میرا کسی غنڈے سے کوئی تعلق نہیں۔’

ممبئی پولیس کمشنر ، سیوانندن نے ہفتے کو مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ اشوک چوان سے اُن پانچ پولیس اہل کاروں کو معطل کرنے کا مطابلہ کیا۔ اتوار کی صبح ریاستی وزیرِ داخلہ آر آر پاٹیل کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اشوک چوان نے پانچوں اہل کاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ خبروں کے ٹیلی ویژن چینلوں پر ممبئی پولیس کے چند اہل کاروں کو مبینہ مافیا کے سرغنے کی پارٹی میں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، جِس کے بعد ممبئی پولیس محکمے میں ہل چل سی مچ گئی۔ اِس کے بعد، وزیرِ اعلیٰ نے یہ یقین دلایا کہ انڈر ورلڈ سے وانی کے تعلقات کی پوری تفتیش کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG