رسائی کے لنکس

ماؤ باغیوں کے حملے میں 70بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک

  • ب

ماؤ باغیوں کے حملے میں 70بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک

ماؤ باغیوں کے حملے میں 70بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک

بھارت کی مشرقی ریاست چھتیس گڑھ میں مشتبہ ماؤ باغیوں کے حملے میں کم ازکم 70سکیورٹی اہلکار ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ماؤ باغیوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ماؤ باغیوں کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے Dantewadaمیں گھات لگا کر سکیورٹی اہلکاروں پر پہلا حملہ کیا گیا جب کہ ایک اور مقام پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکار وہ تھے جو پہلے حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھانے کے لیے جارہے تھے۔ چھتیس گڑھ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ ماؤباغیوں کی طرف سے کیا جانے والا دوسرا بڑا حملہ ہے۔

خیال رہے کہ غریب طبقے کے لیے زمینوں اور روزگار کا مطالبہ کرنے والے یہ باغی بھارت کی مختلف ریاستوں میں اپنی کا رروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG