رسائی کے لنکس

بھارت: اطالوی یرغمالی کی ماؤ باغیوں سے رہائی


بھارت کے ماؤ باغیوں نے مشرقی ریاست اڑیسہ سے تقریباً دو ہفتے قبل یرغمال بنائے جانے والے دواطالوی باشندوں میں سے ایک کو آزاد کردیا ہے۔

کلاؤڈیو کولانگلو، جسے ہفتے کے روز آزاد کیا گیا ہے، کہناہے کہ انہیں توقع ہے کہ دوسرے شخص کو بھی جلد رہا کردیا جائے گا۔

کولانگواور ان کے گائیڈ پاؤلوبوسسکوکو باغیوں نے 14 مارچ کو پکڑ کر یرغمال بنا لیاتھا۔

باغیوں نے اطالوی باشندوں کی رہائی کے بدلے اپنے کئی مطالبات کی ایک فہرست پیش کی تھی جن میں باغیوں کے خلاف سرکاری مہم ختم کرنے اور باغی کمانڈوز کی رہائی کے مطالبے بھی شامل تھے۔

باغیوں کے مذاکرات کاروں اور سرکاری عہدے داروں کے درمیان اطالوی باشندوں کی رہائی کے لیے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔

ہفتے کے روز ماؤ باغیوں نے اڑیسہ کے ایک اور علاقے سے ایک قانون ساز کو اغوا کرلیا۔

لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس سیاست دان کو اغو کرنے والی تنظیم وہی ہے جس نے اطالوی باشندوں کو یرغمال بنایا تھا، یا وہ کوئی دوسرا گروپ ہے۔

XS
SM
MD
LG