رسائی کے لنکس

بھارت میں مہلک ماؤنوازحملوں کے چھ ملزم گرفتار


17 مئی کو ہونے والے ماؤ حملے کے بعد لاشیں بکھری پڑی ہیں
17 مئی کو ہونے والے ماؤ حملے کے بعد لاشیں بکھری پڑی ہیں

پولیس نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ ماہ ہونے والے ماؤنوازوں کے حملوں میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان حملوں میں 76 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

مقامی پولیس سپرانٹنڈنٹ امریش مشرا نے پیر کے روز کہا کہ ایک سینئر ماؤ کمانڈر بھی گرفتار ہونے والے میں شامل ہے۔

باغیوں نے اپریل میں چھتیس گڑھ میں پارلیمانی فورسز پر گشت کے دوران گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سپیشل فورسز کے ارکان اس پھندے میں پھنس گئے جو باغیوں نے ان کے لیے لگا رکھا تھا۔ بھارتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عرصے سے جاری ماؤ بغاوت، جو کہ اب 28 میں سے 20 ریاستوں میں پھیل چکی ہے، بھارت کو درپیش سلامتی کے خطرات میں اہم ترین ہے۔

XS
SM
MD
LG