رسائی کے لنکس

بھارتی ماؤنوازوں کے ہاتھوں چار پولیس والے اغوا، تین ہلاک


بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نےمنگل کو بتایا کہ مشتبہ ماؤ نوازوں نے بیجاپور ضلعےمیں تعینات چار پولیس عہدے داروں کو اغوا کر لیا ہے۔

اہل کاروں نے بتایا کہ پیر کے روز تلاشی کا کام کرنے والےدستےکو دیگر تین پولیس والوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو اغوا ہونے والے چار عہدے داروں کے ساتھ گشت کی ڈیوٹی پر تھے۔

چھتیس گڑھ بھارت کی اُن 20 مرکزی اور مشرقی ریاستوں میں سے ایک ہے جو ماؤنواز بغاوت کا شکار ہیں۔

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اِس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسز کے 200ارکان کو ہلاک کیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے باغیوں کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ماؤنوازوں کا کہنا ہے کہ وہ روزگار اور غریبوں کے لیے خطہٴ زمین کے حصول کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG