رسائی کے لنکس

بھارتی سکیورٹی فورسز پر نکسل باڑیوں کے حملے


بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس اعلان کے چند ہی روز بعد کہ وہ ماؤ نواز باغیوں کے خلاف بڑی فوجی کارروائى کو جاری رکھے گی، باغیوں نے ، جنہیں نکسل باڑی بھی کہا جاتا ہے ، سکیورٹی فورسز پر متعدد حملے کیے ہیں۔

باغیوں نے منگل کو دیرگئے وسطی صوبے چھتیس گڑھ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے کم سے کم پانچ کیمپوں پر حملے کیے جن کے نتیجے لڑائیاں شروع ہوگئیں۔کسی بھی جانب سے جانی نقصان کی کوئى اطلاع نہیں ملی۔

ان تازہ ترین حملوں سے دو ہفتے پہلے نکسل باڑیوں نے اسی علاقے میں گشت سے لوٹنے والے نیم فوجی دستے پر اچانک حملہ کرکے76 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پیر کے روز بھارت کے وزیرِ داخلہ پی چِدمبرم نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ حکومت دو سے تین سال کے عرصے میں نکسل باڑیوں کی بغاوت کو کچل دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

چِدمبرم نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت اُن علاقوں کی ترقیاتی ضرورتوں پر زیادہ توجہ دے گی، جہاں نکسل باڑی باغی زیادہ سرگرم ہیں، تاکہ مقامی لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG