رسائی کے لنکس

بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اینٹونو 32 مال بردار طیارہ جنوبی بھارت کی ریاست چنئی سے ملک کے مشرقی علاقے پورٹ بلیئر جا رہا تھا کہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ائیر فورس کا ایک طیارہ خلیج بنگال پر پرواز کے دوران جمعہ کو لاپتا ہو گیا، طیارے پر 29 افراد سوار تھے۔

طیارے کے لاپتا ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق طیارے کے تلاش میں چار ہوائی جہاز جب کہ 12 کشتیاں اور ایک آبدوز مصروف ہے۔

اینٹونو 32 مال بردار طیارہ جنوبی بھارت کی ریاست چنئی سے ملک کے مشرقی علاقے پورٹ بلیئر جا رہا تھا کہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے نے ساڑھے آٹھ بجے اڑان بھری اور اُسے ساڑھے گیارہ بجے لینڈنگ کرنی تھی۔

اینٹونو 32 بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔

XS
SM
MD
LG