رسائی کے لنکس

میزائل شکن بھارتی میزائل کا کامیاب تجربہ


بھارت کا کہنا ہے کہ اُس نے پیر کو ایک میزائل شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی طو رپر تیا ر کیاگیا یہ میزائل حملہ آور بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ تجربہ اُڑیسا کے ساحلی علاقے میں قائم بھارتی انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کیا گیا اور بھارت کی وزارت دفاع کے ایک عہدے دار کے مطابق میزائل ٹھیک اپنے ہدف پر جاکر لگا ۔

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ اُس سلسلہ کی کڑی ہے جس کا مقصد کئی تہوں پر مشتمل بھارت کے بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی ترقی ہے۔

XS
SM
MD
LG