رسائی کے لنکس

350 کلومیٹر فاصلے پر زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

بھارت نے تین سو پچاس کلو میڑ فاصلے تک مار کرنے والے ’پرتھوی‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’’پرتھوی II‘‘ کا تجربہ اُڑیسہ میں چاندی پور میں واقع تجرباتی رینج سے کیا گیا۔

یہ میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت وقتاً فوقتاً میزائلوں کے تجربات کرتے رہتے ہیں اور حکام کے مطابق اِن کے بارے میں ایک دوسرے کو پیشگی اطلاع فراہم کی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG