رسائی کے لنکس

بھارت: زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے میزائل کا تجربہ


بھارت: زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے میزائل کا تجربہ
بھارت: زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے میزائل کا تجربہ

بھارتی حکومت نے کہاہے کہ اس کی فوج نے فوری طورپر حرکت میں آنے والے کم فاصلے کے ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارت کے دفاعی ترقی سے متعلق ادارے کے ترجمان روی گپتا نے کہاہے کہ یہ تجربہ ملک کے مشرقی حصے کی ریاست اڑیسہ میں جمعرات کی صبح ایک ساحلی علاقے کے قریب کیا گیا۔

زمین سے زمین پر مارکرنے والے پرہار میزائل کی مار 150 کلومیٹر تک ہے اور وہ مختلف اقسام کے بم اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کو کسی بھی مقام سے ایک مخصوص گاڑی سے داغا جاسکتا ہے اور یہ نظام بیک وقت چھ میزائل چلاسکتا ہے۔

بھارتی فوج نے نیا میزائل سسٹم دو سال سے بھی کم عرصے میں تیار کیا ہے جس سے ملٹی بیرل راکٹوں اور میڈیم رینج بلسٹک میزائلوں کے درمیان خلا پرکرنے میں مدد ملے گی۔

بھارت اوراس کے ہمسایہ جوہری حریف پاکستان کے درمیان 1947ء میں آزادی کے بعد سے تین جنگیں ہوچکی ہیں ۔ دونوں ممالک گاہے بگاہے اپنے نئے ہتھیاروں کے تجربات کرتے رہتے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG