رسائی کے لنکس

مون سون بارشوں کے باعث 3 ہلاک


حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگ
حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگ

محکمہ موسمیات نے یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بدھ کو وقفے وقفے سے تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے بعض علاقے متاثر بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع نوشہرہ میں تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے کابل کے کنارے آباد تین افراد تیز سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

محکمہ موسمیات اور سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے ادارے کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران دریائے راوی اور چناب کے علاوہ اس سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جس سے قریبی آبادیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

صوبہ پنجاب میں دریائے راوی اور خیبر پختون خواہ میں دریائے کابل میں بدھ کو نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG