رسائی کے لنکس

دہلی کی جامع مسجد کے قریب حملے میں تائیوان کے دو سیاح زخمی


دہلی کی جامع مسجد کے قریب حملے میں تائیوان کے دو سیاح زخمی

دہلی کی جامع مسجد کے قریب حملے میں تائیوان کے دو سیاح زخمی

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کو دارالحکومت نئی دہلی کی مرکزی جامع مسجد کے قریب حملہ کرکے دو غیر ملکی سیاحوں کو زخمی کردیا۔

زخمیوں کا تعلق تائیوان سے ہے جنھیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے لیکن اُن کی حالت یا زخموں کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مسجد کے اردگرد تنگ گلیوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نئی دہلی میں دولت مشترکہ کے ممالک کے کھیلوں کی میزبانی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور دارالحکومت میں حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اضافی سکیورٹی فورسز بھی تعینات ہیں۔

تین سے 14 اکتوبر تک جاری رہنے والے کھیلوں کے اس مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھرسے ٹیمیں بھارت پہنچ رہی ہیں۔

سترویں صدی میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھارت کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

XS
SM
MD
LG