رسائی کے لنکس

ممبئی حملوں کے دو سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ممبئی دہشت گرد حملوں کے دو برس مکمل ہونے پر بھارت میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 26 نومبر 2008ء کو کیے گئے حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملہ آوروں سے مقابلہ کرنے والی بھارتی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو ممبئی میں پریڈ کی اور اس میں شریک اہلکار شہر کے مختلف حصوں سے گزرے۔ عوام الناس دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے والے دو بڑے ہوٹلوں، ایک ریلوے اسٹیشن، ایک ریستوران اور یہودیوں کے ایک مرکز پر بھی جمع ہوئے۔

اِن مقامات پر حملہ کرنے والے 10 میں سے نو حملہ آور وں کو سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا تھا جب کہ زندہ بچ جانے والے واحد شخص اجمل قصاب کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارت نے جمعرات کو نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک سفارتی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں پاکستان پر الزام لگایا گیا ہے کہ اِس نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر ملوث سات افراد کے خلاف عدالتی میں تعطل پیدا کر رکھا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن نئی دہلی کا الزام ہے کہ پاکستان تفتیشی عمل میں تاخیر کر رہا ہے۔ پاکستان میں سرگرم انتہا پسند گروہ لشکر طیبہ کو اِن حملوں کا ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے۔

اپنے حالیہ دورہ بھارت میں امریکی صدر براک اوباما دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے دو ہوٹلوں میں سے ایک میں قیام کیا۔ اُنھوں نے بھارتی حکام سے ایسی خیفہ معلومات کا بھی تبادلہ کیا جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ نے حملوں میں کردار ادا کرنے والے امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی کے بارے میں بھارت کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG