رسائی کے لنکس

بھارت: نکسل باڑی باغیوں کا کمانڈر گرفتار


وزیرِ اعظم من موہن سنگھ
وزیرِ اعظم من موہن سنگھ

بھارت کے صوبے مغربی بنگال میں پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے ماؤ نواز باغیوں کے اُس سینئر کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر پچھلے مہینے پولیس کے ایک کیمپ پر اُس حملے کا الزام ہے۔ اس حملے میں 24 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے وَنکٹے شر ریڈی کو، جو تلوگو دیپک کے نام سے معروف ہے، صوبائى دارالحکومت کولکتے میں گرفتار کیا ہے۔

دیپک ماؤ نواز باغیوں کے لیڈر کشن جی کا قریبی ساتھی ہے، جس نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اُس کا گروپ نئى دہلی کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ کشن جی نے اس شرط کے ساتھ 72 دنوں کی فائر بندی کی تجویز بھی پیش کی تھی کہ پہلے بھارتی حکومت اُس کے گروپ کے خلاف چھاپے مارنا بند کر دے۔

بھارت کے وزیرِ داخلہ پی چِدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کسی پیشگی شرط کو قبول نہیں کرے گی۔

وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے ماؤ نواز باغیوں کی بغاوت کو بھارت کی داخلی سلامتی کے لیے سب سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG