رسائی کے لنکس

جنرل وی کے سنگھ نے بھارتی فوج کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا


لیفٹیننٹ جنرل وی کے سنگھ
لیفٹیننٹ جنرل وی کے سنگھ

لیفٹیننٹ جنرل وی کے سنگھ نے بدھ کے روز بھارتی فوج کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔

اُنھوں نے جنرل دیپک کپور کی سبک دوشی کے بعد اپنے عہدے کا چار ج لیا ہے۔ وہ بھارتی فوج کے چھبیسویں سربراہ ہیں اور دو سال تک اِس عہدے پر فائز رہیں گے۔

65سالہ سنگھ اِس سے قبل ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور سب سے سینئر انفنٹری افسر رہے ہیں۔ وہ شورش مخالف آپریشن، لائن آف کنٹرول اور بلند ترین مقامات پرفوجی کارروائیاں کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ فوجی سربراہ کا عہدے سنبھالنے والے پہلے تربیت یافتہ کمانڈو ہیں۔ وزارتِ دفاع نے 23جنوری کو اُن کی تقرری کا حکم جاری کیا تھا۔

جنرل سنگھ گذشتہ دِنوں اُس وقت خبروں میں چھائے رہے جب اُنھوں نے مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں سُبنا زمین سکینڈل میں ملوث پائے جانے والے جنرل کے عہدے پر فائز چار افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

وہ راجپوت رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور اُنھیں شجاعت و بہادری کے اعتراف میں متعدد ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG