رسائی کے لنکس

بھارت: نکسل باڑیوں کے حملے میں14 پولیس افسر ہلاک


پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ باغیوں نے، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس افسروں اور اُن کے کیمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں

مشرقی بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے، جنہیں نکسل باڑی بھی کہا جاتا ہے، پولیس کے ایک کیمپ پر اچانک حملہ کرکے کم سے کم 14 پولیس افسروں کو ہلاک کردیا اور مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے کیمپ کو آگ لگادی۔

حکام نے کہا ہے کہ باغیوں نے یہ حملہ پیر کے روز صوبہ مغربی بنگال کے ضلعے مِدنا پور میں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ باغیوں نے ، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس افسروں اور اُن کے کیمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

بھارت اس وقت ملک کے کئى صوبوں میں نکسل باڑی باغیوں کے خلاف فوجی مہم چلا رہا ہے۔

بھارت کے سینئر عہدے دار ، ملک کے بعض سب سے غریب صوبوں میں جاری نسکسل باڑیوں کی بغاوت کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ قرار دیتے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ1967 میں بے زمین کاشتکاروں کی بغاوت کے شروع ہونے کے بعد سے باغی، ملک کے تقریباّ ایک تہائى علاقوں میں پھیل گئے ہیں، جو کہ بیشتر ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے ہیں۔

XS
SM
MD
LG