رسائی کے لنکس

مشرقی بھارت میں عیسائی راہبہ کا قتل


مشرقی بھارت میں عیسائی راہبہ کا قتل
مشرقی بھارت میں عیسائی راہبہ کا قتل

مشرقی بھارت میں آباد قبائلیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ایک رومن کیتھولک راہبہ کو ان کے گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔

سسٹر والسا جان ، ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان کنی کے باعث بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو مدد فراہم کرتی تھیں۔

ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں کوئلے کی مقامی کانوں کے مالکان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کی رات ضلع پاکور میں واقع ان کے گھر پر تقریباً 50 افراد نے دھاوا بولا اور انہیں ہلاک کردیا۔

پولیس نے راہبہ کے قتل کے سلسلے میں ابھی کسی کو گرفتار نہیں کیا ۔

بھارت میں کان کنی کا شعبہ ایک عرصے سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کی زد میں ہے۔

بے گھر دیہاتیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی انسانی حقوق کے کارکن یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ غربت کے شکار ان طبقات کو کان کنی کی کمپنیاں اپنے منافع میں حصہ ادا کریں۔

XS
SM
MD
LG