رسائی کے لنکس

پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما


پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما
پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما

بھارت کے شہر ممبئی میں طالب علموں کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات جیسے حساس موضوع پر گفتگو کے بعد امریکی صدر براک اوباما اتوار کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

ایشیائی ممالک کے دس روزہ دورے کے دوسرے روز جب مسٹر اوباما نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو اِن کا استقبال بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کیا۔

دونوں رہنماؤں کی اتوار کی شب ایک عشائیے میں بھی ملاقات طے ہے جب کہ وہ پیر کو انسداد دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی امور پر معاہدوں کا اعلان بھی کریں گے۔

مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ اسلامی انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے امریکہ جارحانہ انداز میں پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے لیکن اُس رفتار سے پیش رفت نہیں ہو رہی جو امریکہ چاہتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما
پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما

ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج میں طالب علموں سے خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی میں سب سے بڑا مفاد بھارت کا ہے۔ اُن کے بقول ایسے وقت جب بھارت نے عالمی سطح پر اقتصادی میدان میں ترقی حاصل کرنا شروع کر دی ہے وہ عدم استحکام کے باعث اپنی توجہ اس عمل سے ہٹانا نہیں چاہے گا۔

صدر اوباما نے پاکستان اور بھارت کو قیام امن کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گو امریکہ اس عمل میں ایک ثالث اور دوست کا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے لیکن وہ دونوں ملکوں پر امن مسلط نہیں کر سکتا۔

مزید براں مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان مستحکم شراکت داری کے لامحدود امکانات ہیں، جو کہ پورے ایشیا میں سکیورٹی، خوشحالی اور ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

اُن کا موقف تھا کہ اب بھارت کوئی ابھرتی ہوئی طاقت نہیں ہے بلکہ وہ ملک ہے جو عالمی طاقتوں کے درمیان اپنا جائز مقام حاصل کر رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما
پاکستان اور بھارت کو امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیئں: اوباما

صدر اوباما نے اتوار کے دن کا آغاز ممبئی میں طالب علموں کے ساتھ روشنیوں کے تہوار دیوالی میں شرکت کر کے کیا جہاں انہوں نے رقص میں بھی حصہ لیا۔

ایشیائی ممالک کے دس روزہ دورے میں مسٹر اوباما کی اگلی منزل انڈونیشیا ہے جہاں وہ اپنے بچپن کا کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔ انڈونیشیا کے بعد وہ بیس بڑی عالمی اقتصادی طاقتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا جائیں گے۔ صدر اوباما جاپان کا بھی دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG