رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مختصر بیان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولے فائر کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کی ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مختصر بیان کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولے فائر کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فورسز نے بھی اس کا موثر جواب دیا۔

دوسری جانب بھارت کے ذرائع ابلاغ نے بھارتی فوجی عہدیداروں سے منسوب بیان میں کہا کہ جمعہ کو فائر بندی کی خلاف ورزی پاکستانی فورسز کی جانب سے کی گئی۔

2003ء میں دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس پر بیشتر وقت دونوں جانب سے عمل درآمد کیا جاتا رہا، لیکن گزشتہ سال اس کی خلاف ورزی کے کئی واقعات کے بعد دوطرفہ تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

تاہم بعد میں دوطرفہ اعلیٰ عسکری و سفارتی روابط کے بعد اس تناؤ میں کمی آئی اور فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG