رسائی کے لنکس

پاکستان بھارت مذاکرات: ابتدائی مرحلہ طے


پاکستان بھارت مذاکرات: ابتدائی مرحلہ طے
پاکستان بھارت مذاکرات: ابتدائی مرحلہ طے

بھارت کے سیکریٹری خارجہ نیروپاما راؤ اور پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک کی ملاقات کا مقصدسیکریٹری سطح کی بات چیت کے لیے باہمی طور پر مناسب وقت کا تعین کرنا تھا

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے جمعے کو نئی دہلی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی تاکہ دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنےکی تاریخ اور ایجنڈا طے کیا جاسکے، جو سنہ 2008سے تعطل کا شکار ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے سیکریٹری خارجہ نیروپاما راؤ اور پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک کی ملاقات کا مقصدسیکریٹری سطح کی بات چیت کے لیے باہمی طور پر مناسب وقت کا تعین کرنا تھا۔

بھارت نے جمعرات کودہشت گردی سمیت تمام معاملوں پربغیر کسی ایجنڈا کے مذاکرات کے لیےپاکستان کے سیکریٹری خارجہ کو دعوت دینے کا اعلان کیا تھا۔

سنہ 2008کے ممبئی حملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیےایسا ا قدام لیا ہے۔

بھارت اِن حملوں کا الزام پاکستان میں کارفرما دہشت گردوں پر عائد کرتا ہے۔ اِن حملوں میں 160افراد ہلاک ہوئے تھے اور بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت اور پاکستان نے کشمیر سمیت دیگرمعاملات پر بات چیت کے لیے سنہ 2004میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

امکان ہے کہ بھارت اور پاکستان کو اِسی ماہ کی 26تاریخ کو مشکل نوعیت کے تعلقات پربات چیت کا اُس وقت موقع میسر آئے جب علاقائی سلامتی کےاجلاس میں شرکت کی غرض سے بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدم برم اسلام آباد میں ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG