رسائی کے لنکس

پاکستان اوربھارت ویزوں کے آسان اجراء پرمتفق ہوگئے


پاکستان اوربھارت ویزوں کے آسان اجراء پرمتفق ہوگئے
پاکستان اوربھارت ویزوں کے آسان اجراء پرمتفق ہوگئے

یہ اتفاقِ رائے نئی دہلی میں ہونے والے دو روزہ پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں طے پایا ہے۔ اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں ویزہ کے طریقہ کار اور نئے دو طرفہ ویزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے عمل کا جائزہ لیا گیا

پاکستان اور بھارت نے اپنے شہریوں کے لئے ویزوں کے آسان اجراء پر اتفاق کر لیا ہے جِس کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کو 3 سے زائد شہروں کے ویزے ملیں گے۔

یہ اتفاقِ رائے نئی دہلی میں ہونے والے دو روزہ پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں طے پایا ہے۔ اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں ویزہ کے طریقہ کار اور نئے دو طرفہ ویزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کےمشترکہ ورکنگ گروپ نے نئے معاہدے کا مسودہ بھی تیار کر لیا۔ معاہدے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شہریوں کو، جو ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں، اُن کے لئے سفری سہولیات کو آسان بنانا ہے۔


معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کو 3 سے زائد شہروں کے ویزے ملیں گے ،دونوں ملکوں کے تاجروں کو ملٹی پل ویزہ دیا جائے گا جبکہ عمر رسیدہ شہریوں کو ان کی آمد پرویزہ دیا جائے گا ۔

یہ دونوں ملکوں کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس تھا جس کے بعد مشترکہ بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مسودے کو اب اسکی جلد منظوری کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو پیش کیا جائیگا۔

اس سے قبل دو اور تین جون کو اسلام آباد میں مشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔ یہ اجلاس 28,29 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت‘ سکریٹریزداخلہ کے مذاکرات کے دوران فیصلے کی روشنی میں منعقد ہوا۔

مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت ا سپیشل سیکرٹری خارجہ انیل گوسوامی جبکہ پاکستان کی طرف ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ناصر حیات کر رہے تھے۔ مذاکرات دوستانہ و خوشگوار ماحول میں ہوئے۔

XS
SM
MD
LG