رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والےپہلوان کےگھر کی تعمیرکا اعلان


کامن ویلتھ گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والےپہلوان کےگھر کی تعمیرکا اعلان
کامن ویلتھ گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والےپہلوان کےگھر کی تعمیرکا اعلان

پاکستان آرمی کی جانب سےکامن ویلتھ گیمزکےفری اسٹائل ریسلنگ کےمقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی پہلوان اظہر حسین کا حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والا گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اظہر حسین نے اتوار کے روز 55 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں نائیجیریا کے ولسن کو شکست دے کر نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے سونے کا پہلا تمغہ حاصل کیا تھا۔ جبکہ ان کے ساتھی پہلوان محمد انعام بھی 66 کلوگرام کے فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے میں بھارت کے پہلوان انوج کمار کو شکست دے کر پاکستان کیلیے جاری کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پہلوان اظہر حسین کا گھر حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔ پیر کے روز پاکستان آرمی اور دیگر امدادی ایجنسیوں کی جا نب سے اظہر حسین کے سیلاب سے متاثرہ آبائی گائوں میں مقیم ان کے خاندان میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں اور ان کے گھر کی ازسرِ نو تعمیر کا اعلان کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG