رسائی کے لنکس

پٹھان کوٹ حملے کی کوریج پر بھارتی ٹی وی کی نشریات پر پابندی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق رپورٹنگ پر پہلی مرتبہ بھارت میں کسی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارت میں حکام کی طرف سے ملک کے ایک معروف نجی ٹیلی ویژن چینل کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ’این ڈی ٹی وی‘ ہندی چینل نے رواں سال جنوری میں پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے کے دوران اپنی نشریات میں ’حساس اسٹریٹیجیکل‘ معلومات افشا کی تھیں۔

اور اسی پاداش میں اس ٹی وی چینل کو نو نومبر کو ایک دن کے لیے بند کیا جائے گا۔

نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی طرف سے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ادارے کی نشریات متوازن تھیں۔

بھارت میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ بعض تنظیموں اور ایڈیٹرز کی طرف سے اس بندش کو میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعے سے متعلق رپورٹنگ پر پہلی مرتبہ بھارت میں کسی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال دو جنوری کو پاکستانی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ میں واقع بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت کا الزام ہے کہ حملہ آور سرحد پار پاکستان سے آئے تھے اور اُن کا تعلق پاکستان میں موجود کالعدم تنظیم ’جیش محمد‘ سے ہے۔

بعد ازاں پاکستان نے فضائی اڈے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ اپنے ہاں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں لیکن تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG