رسائی کے لنکس

چین کے صدر کو دورہ بھارت کی دعوت


چین کے صدر جنپنگ
چین کے صدر جنپنگ

بھارت کی طرف سے چین کے صدر کو جمعرات کو دی جانے والی دعوت کا مقصد دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان تجارت اور علاقائی سلامتی کے بارے میں زیادہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر ژی جنپنگ کو بھار ت کا دورہ کرنے کی دعو ت دی ہے۔

بھارت کی طرف سے چین کے صدر کو جمعرات کو دی جانے والی دعوت کا مقصد دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان تجارت اور علاقائی سلامتی کے بارے میں زیادہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی وزرات خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم مودی نے چینی صدر کو بھارت کو دورہ کرنے کی دعوت چینی وزیراعظم لی کیچیانگ سے فون پر بات چیت کے دوران دی جنہوں نے بھارتی رہنما کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا تھا۔

بھارت کی قوم پرست بھارتیہ جنتہ پارٹی نے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی اور سابقہ حکمران جماعت کانگریس کو اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی وزیراعظم نے بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ "مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لئے چینی حکومت کی خواہش کا اظہار" کیا ہے۔

بیان کے مطابق مودی نے کہا کہ وہ چین کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر دوطرفہ دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور ان کے بقول دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ اقتصادی تعلقات ایک خوش آئند امر ہے۔

بیجنگ کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

آخری بار 2012 میں چین کے اس وقت کے صدر ہو جنتاؤ نے بھارت کا دورہ کیا تھا جب کہ چینی وزیراعظم 2013 میں بھارت کا دورہ کر چکے ہیں-
XS
SM
MD
LG