رسائی کے لنکس

نریندر مودی کا آسٹریلیا کی پارلیمان سے خطاب


بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم
بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم

کینبرا میں پارلیمان سے خطاب میں انھوں نے ’’علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی سے نمٹنے‘‘ کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کی پارلیمان سے خطاب میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

نریندر مودی گزشتہ 28 سال میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی رہنما ہیں۔

کینبرا میں پارلیمان سے خطاب کے موقع پر انھوں نے ’’علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی سے نمٹنے‘‘ کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انھوں نے آسٹریلیا سے کہا کہ وہ سلامتی سے متعلق معاملات پر بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے، بھارتی وزیراعظم نے متنبہ کیا کہ ان کی کوششیں ثمر آور نا ہوئیں تو سوا ارب آبادی پر مشتمل اُن کے ملک کے خوشحالی کے حصول کی کوششوں میں انتہا پسندی کی وجہ سے خطرے میں پڑ جائے گا۔

نریندر مودی کے خطاب کا محور تجارت بھی تھی۔ ’’میں آسٹریلیا کو، (بھارت کی)قومی سلامتی، ہنر مندی اور ہمارے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہر فرد کے لیے گھر اور ہر گھر کے لیے بجلی کی فراہمی میں ایک بڑے شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہوں‘‘۔

جب سے کینبرا نے توانائی کی کمی کے شکار بھارت کے لیے بڑے عرصے سے عائد تعزیرات اٹھائی ہیں بھارت کی نظر اپنی جوہری توانائی کے لیے آسٹریلیا سے یورینیم کی درآمد پر ہے

پیر کو چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نئی دہلی کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی پارلیمان سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی رہنما ہیں۔

XS
SM
MD
LG