رسائی کے لنکس

بھارت کا نام ’پولیو زدہ‘ ممالک کی فہرست سے خارج


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صحت کے عالمی ادارے ’ڈبلیو ایچ او‘ نے بھارت کا نام ان ملکوں کی فہرست سے نکال دیا ہے جہاں پولیو کا خطرہ موجود ہے۔

بھارت کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں پورے ایک سال میں پولیو کا ایک بھی کیس رجسٹر نہ ہونے کے بعد ہفتہ کو ڈبلیو ایچ او نے فہرست سے بھارت کا نام ہٹا دیا۔

بھارت کو مکمل طور پر پولیو سے پاک ملک قرار دیے جانے سے قبل ضروری ہے کہ یہاں آئندہ دو سالوں میں پولیو کا کوئی کیس بھی سامنے نہ آئے۔

وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کی کامیابی میں ایک بڑا حصہ ان دو لاکھ 30 ہزار رضا کاروں کا ہے جنہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے پورے ملک کا سفر کیا۔

اس سے قبل بھارت کا شمار دنیا کے ان چار ملکوں میں ہوتا تھا جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ اب اس فہرست میں افغانستان، پاکستان اور نائیجریا باقی رہ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG