رسائی کے لنکس

بھارت کی اتحادی حکومت میں دراڑ، ڈی ایم کے الگ ہوگئی


بھارت کی اتحادی حکومت میں دراڑ، ڈی ایم کے الگ ہوگئی
بھارت کی اتحادی حکومت میں دراڑ، ڈی ایم کے الگ ہوگئی

بھارتی حکمرانوں جماعتوں کے اتحاد سے ایک سیاسی پارٹی کی علیحدگی کے بعد اس سے تعلق رکھنے والے چھ وزیر مستعفی ہورہے ہیں۔

ہفتے کے روز ڈی ایم کے پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ کانگریس کے زیر قیادت حکمران اتحاد سے الگ ہورہی ہے۔ حکمران اتحاد کو کرپشن اسکینڈلز کے معاملے پر دباؤ کا سامنا ہے۔

ڈی ایم کے پارٹی نے کہا کہ حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے باوجود وہ کچھ معاملات پر حکمران پارٹی کی حمایت جاری رکھے گی۔

حکومتی اتحاد میں پیدا ہونے والے دراڑ کی بظاہر وجہ ریاست تامل ناڈو اسمبلی کے آئندہ کے انتخابات پر اختلافات کاپیدا ہونا ہے۔ تامل ناڈو کو ڈی ایم کے پارٹی کا گھر تصور کیا جاتا ہے۔

ڈی ایم کے نے کہاہے کہ کانگریس پارٹی اس سے زیادہ نشستوں کا مطالبہ کررہی جتنی کہ اس نے پہلی مانگی تھیں۔

کانگریس پارٹی کو موبائل فونز کے لائسنسوں کے اسکینڈل اور افراط زر کی مسلسل بلند شرح کے باعث دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ افراط زر کی بلند شرح سے کم آمدنی والے لاکھوں بھارتیوں کے لیے اپنی خوراک اور ضروریات زندگی حاصل کرنا دشوار ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG