رسائی کے لنکس

بھارتی پارلیمان میں سیاستدانوں کی فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگ پر ہنگامہ


بھارتی پارلیمان میں سیاستدانوں کی فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگ پر ہنگامہ
بھارتی پارلیمان میں سیاستدانوں کی فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگ پر ہنگامہ

بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس پیر کے روز اس وقت ملتوی کر دیے گئے جب مخالف سیاسی جماعتوں نے سیاستدانوں کی فون کالز کی مبینہ ریکارڈنگ پر پرزور احتجاج کیا اور وزیر اعظم من موہن سنگھ سے اس بارے میں وضاحت طلب کی۔

بھارتی پارلیمان (فائل فوٹو)
بھارتی پارلیمان (فائل فوٹو)

حالیہ دنوں میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں کئی خبریں شائع ہوئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے خفیہ ادارے سیاستدانوں بشمول حکومتی وزیروں کی فون کالز ریکارڈ کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے حکومت کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ حالیہ بھارتی قوانین فون کالز کی ریکارڈنگ کی اجازت دیتے ہیں البتہ اس کے لیے وزارت داخلہ کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے فون کالز کی مبینہ ریکارڈنگ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ”جمہوریت کو بچانا پڑے گا“۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کو اپنے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید سے بچنے کے لیے اتحادیوں کی مدد کی شدید ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG