رسائی کے لنکس

بھارت کے جزائر انڈمان میں شدید زلزلہ


ان جزائر کو دسمبر 2004 اُس سُو نامی سے شدید نقصان پہنچا تھا جو انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب سمندر میں 9.0 شدّت کے زلزلے کی وجہ سے بنی تھی

بھارت کے جزائر انڈمان میں منگل کو دیرگئے شدید زلزلہ آیا۔ زلزلے کی شدّت 6.4 بتائى گئى ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئى اطلاع نہیں ملی۔


امریکہ کے جیولاجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز بحرِ ہند کے جزائر انڈمان کے سب سے بڑے شہر پورٹ بلئیر سے 215 کلو میٹر شمال میں اور 45 کلو میٹر کی گہرائى میں تھا۔


انڈمان کے سینئر عہدے دار وِیوَک رے نے کہا ہے کسی سُو نامی کے بارے میں کوئى انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ وِیوَک نے کہا ہے کہ صرف ایسے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جو زلزلہ آتے ہی ایک عمارت سے نیچے کود پڑے تھے۔

جزائر انڈمان بھارت اور برما کے درمیان واقع ہیں۔


ان جزائر کو دسمبر 2004 اُس سُو نامی سے شدید نقصان پہنچا تھا جو انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب سمندر میں 9.0 شدّت کے زلزلے کی وجہ سے بنی تھی۔ اُس سُونامی میں دو لاکھ 30ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے اور بیشتر ہلاکتیں انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ہوئى تھیں۔

XS
SM
MD
LG