رسائی کے لنکس

گاڑی میں سوار افراد کولکتہ سے 400 کلو میڑ شمال میں شاہ پور گاؤں میں شادی کی تقریب کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار افراد کولکتہ سے 400 کلو میڑ شمال میں ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے بعد واپس آ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔


مالدا کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں حکام کے مطابق 12 افراد اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔

بھارت میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالت، پرانی گاڑیاں اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG