رسائی کے لنکس

بھارت: روس بھارت میں 12 جوہری ری ایکٹر تعمیر کرے گا


جوہری تنصیب
جوہری تنصیب

روسی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس بھارت میں کم ازکم 12 جوہری ری ایکٹر تعمیر کرے گا، جن میں سے نصف اگلے سات برسوں میں بنائے جائیں گے۔

سرگئی کری ینکو نے جمعے کے روز کہا کہ چھ ری ایکٹر 2012ء اور 2017ء کے درمیان تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان نئی دہلی کے دورے میں روسی وزیر اعظم ولادی میر پوٹن کی موجودگی میں کیا۔

اس سے قبل مسٹر پوٹن نے کہا تھا کہ جن شعبوں میں روس اور بھارت کے درمیان تعاون بڑھ رہاہے، جوہری توانائی کا شعبہ ان سے ایک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روس اپنے اس جنوبی ایشیائی شراکت دار کے ساتھ جن شعبوں میں کام کرے گا ان میں ری ایکٹروں کی تعمیر، جوہری ایندھن کی فراہمی اور جوہری فضلے کو ٹھکانے لگانے میں مدد شامل ہے۔

وزیر اعظم پوٹن جمعے کے روز ، 10 ارب مالیت کے ہتھیاروں اور توانائی کے ایک درجن سے زیادہ معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG