رسائی کے لنکس

سنجے دت کو چار ہفتوں کی مہلت


سنجے دت (فائل فوٹو)
سنجے دت (فائل فوٹو)

بھارتی اداکار نے عدالت سے استدعا کی تھی انھیں چھ ماہ کی مہلت دی جائے تاکہ وہ اپنی زیر تکمیل فلموں کو مکمل کر سکیں۔

بھارت میں فلموں کے معروف اداکار سنجے دت کی درخواست پر ملک کی سپریم کورٹ نے اُنھیں خود کو حکام کے سپرد کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

سپریم کور ٹ نے گزشتہ ماہ 1993میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر انھیں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی اور سنجے دت کو حکم دیا تھا کہ وہ 18 اپریل کو خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔

بھارتی اداکار نے عدالت سے استدعا کی تھی انھیں چھ ماہ کی مہلت دی جائے تاکہ وہ اپنی زیر تکمیل فلموں کو مکمل کر سکیں۔

اطلاعات کے مطابق سنجے دت کی فلموں پر بھارتی فلم انڈسٹری نے تقریباً 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
XS
SM
MD
LG