رسائی کے لنکس

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کو جالندھر کے علاقے میں پیش آیا جب اسکول بس مرکزی شاہراہ ’ہائی وے‘ پر ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

بھارت میں اسکول بس کے حادثے میں کم از کم 11 بچے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کو جالندھر کے علاقے میں پیش آیا جب اسکول بس مرکزی شاہراہ ’ہائی وے‘ پر ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

کم از کم 10 طالب علم اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بھارت میں سڑکوں کے حادثے میں ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے، بھارت میں ایسے
حادثے کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں بھی سڑک کے ایک ایسے ہی حادثے میں 16 طالب علم ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG