رسائی کے لنکس

بھارت: ’زہریلا‘ کھانا کھانے سے 21 بچے ہلاک


یہ واقعہ مسراکھ گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا اور اسپتال میں زیر علاج طالب علموں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرق میں واقع ایک اسکول میں دن کا ’زہریلا‘ کھانا کھانے کے بعد 21 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ریاست بہار میں حکام نے بتایا کہ دیگر 27 طالب علموں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ مسراکھ گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا اور اسپتال میں زیر علاج طالب علموں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے میں فاسفورس ملا ہوا تھا۔

ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ملک میں بچوں میں غذائی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے اور اسی بنا پربھارت میں کئی ریاستوں کے اسکولوں میں بچوں کو دن کا کھانا مفت دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسف‘ کے مطابق دنیا میں غذائی قلت کے ہر تین بچوں میں سے ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔
XS
SM
MD
LG