رسائی کے لنکس

شمشاد بیگم انتقال کر گئیں


شمشاد بیگم (فائل فوٹو)
شمشاد بیگم (فائل فوٹو)

’’کھبی آر کھبی پار لاگا تیر نظر‘‘، ’’میرے پیا گئے رنگون‘‘، ’’کجر محبت والا‘‘، ’’لے کے پہلا پہلا پیار‘‘ان کے لاتعداد معروف نغموں میں سے چند ایک ہیں۔

ماضی کی معروف گلوکارہ شمشاد بیگم 94 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔
ان کا شمار برصغیر میں فلموں کی اولین گلوکاراؤں میں ہوتا تھا۔

ان کی صاحبزادی اوشا نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شمشاد بیگم کی طبیعت گزشتہ کئی ماہ سے ٹھیک نہیں تھی۔ ’’ وہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں اور قریبی احباب کی موجودگی میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔‘‘

شمشاد بیگم 14 اپریل 1919 کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی سفر کا آغاز 1947 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔

آغاز ہی سے ان کی منفرد آواز نے لوگوں کو ان کا گرویدہ بنا لیا اور پھر بعد ازاں فلموں میں گائے جانے گیتوں نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔

ان کے بے شمار مشہور گیتوں کو آج بھی متعدد بار جدید موسیقی کی آمیزش (ری مکس) سے مختلف گلوکار گا رہے ہیں۔

’’کھبی آر کھبی پار لاگا تیر نظر‘‘، ’’میرے پیا گئے رنگون‘‘، ’’کجر محبت والا‘‘، ’’لے کے پہلا پہلا پیار‘‘ان کے لاتعداد معروف نغموں میں سے چند ایک ہیں۔
XS
SM
MD
LG