رسائی کے لنکس

بھارت: چھوٹا ہوائی جہاز گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق کہ یہ طیارہ رانچی جا رہا تھا اور اس پر ’بی ایس ایف‘ کے تکنیکی عملے کے افراد سوار تھے۔

بھارت میں سرحدی محافظوں کی فورس ’بی ایس ایف‘ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے اس میں سوار 10 افراد کی ہلاک ہو گئے۔

طیارہ منگل کی صبح کی نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے دوران ایئرپورٹ کے قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق یہ طیارہ رانچی جا رہا تھا اور اس پر نیم فوجی فورسز کے تکنیکی عملے کے افراد سوار تھے۔

جائے وقوع پر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

فوری طور پر طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت دھند خاصی گہری تھی۔

XS
SM
MD
LG