رسائی کے لنکس

بھارت صومالی بحری قزاقوں کی سرگرمیوں کی چھان بین کررہا ہے


بھارتی بحریہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ بھارت ان اطلاعات کی چھان بین کررہا ہے کہ صومالیہ کے سمندری ڈاکوؤں نے افریقہ کے مشرقی ساحل کے قریب اُن جہازوں پر قبضہ کرلیا ہے جن میں تقریباً 100 بھارتی ملاح سوار تھے۔

پی وی ایس ستیش نے کہا ہے کہ بھارت یہ پتا چلانے کی کوشش کررہا ہے کہ آیا ڈاکوؤں نے پچھلے ہفتے سے اُن آٹھ جہازوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جو صومالیہ کے لیے تجارتی راستوں پر سفر کررہے تھے۔

صومالیہ کے بحری قزاقوں کے حملوں کو روکنے کے لیےیورپی یونین، نیٹو اور دوسری عالمی طاقتوں کی بحری افواج کے جہاز برّ اعظم افریقہ کے مشرقی ساحل کے قریب گشت پر رہتے ہیں۔

ڈاکوؤں نے اس کے جواب میں ساحل سے بہت دُورجاکر حملے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پچھلے ہفتے ان ڈاکوؤں نے صومالیہ سے ایک ہزار 800 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر دو مال بردار جہازوں کو ہائى جیک کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG