رسائی کے لنکس

بھارت: 12 ارب ڈالر کے سٹیل پلانٹ کی تعمیر روکنے کا حکم


بھارت نے جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کو مشرقی اڑیسہ میں زمین کے تنازع کے تصفیے تک کئی ارب مالیت کے سٹیل پلانٹ کی تعمیر سے روک دیا ہے۔

ماحولیات کی وزارت نے جمعرات کے روز ریاستی حکومت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا کہ مقامی آبادی کو پلانٹ کی جگہ تجویز کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وزیر ماحولیات جے رام رامیش نے کہا کہ دیہاتیوں کی رائے پر قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔

فولاد ساز کمپنی کو اپنے 12 ارب مالیت کے پلانٹ کے لیے جو زمین درکار ہے اس کے تقریباً 1235 ہیکٹررقبے پر جنگلات ہیں، جنہیں کاٹنا ہوگا۔ پلانٹ کی تعمیر کا معاملہ کئی برسوں سے مختلف محکموں کے تنازعوں کی وجہ سے رکا ہواہے۔

ماحولیات کی بھارتی وزارت حالیہ مہینوں میں ماحولیات سے متعلق خدشات کی بنا پر کئی صنعتوں منصوبوں کی اجازت دینے سے انکار یا انہیں التوا میں ڈال چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG