رسائی کے لنکس

بھارت کے شمال میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ منگل کو یہ واقعہ ریاست اترکھنڈ میں پیش آیا جہاں دریائے گنگا کے کنارے ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب میں پیش آیا۔ تقریب میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

ہندوؤں کے ایک مقدس شہر ہری دوار شہر میں پیش آنے والے اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارت میں مذہبی تہواروں اور مقامات پر بھگدڑ مچنے کے واقعات عام ہیں جس کی عمومی وجوہات میں پولیس کی ناقص نگرانی اور ہنگامی حالات سے متعلق افواہوں کا پھوٹنا بیان کی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG