رسائی کے لنکس

بھارت میں 102 ہندو یاتری ہلاک

جنوبی ریاست کیرلا میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر قائم سبریمالا کے مندر میں عبادت کے مناظر
جنوبی ریاست کیرلا میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر قائم سبریمالا کے مندر میں عبادت کے مناظر

گزشتہ سال مارچ میں بھارت کی شمالی ریاست اُتر پردیش میں بھی ایک تہوار کے موقع پر ایک مندر میں غریب دیہاتیوں میں مفت خوراک اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2008ء میں ہمالیہ کی پہاڑیوں میں ایک دور دراز مقام پر واقع مندر میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک واقع میں 145 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارت میں ہندووں کے ایک بڑے مذہبی تہوار کے دوران جمعہ کی شب اچانک بھگدڑمچنے کے باعث کم از کم 102 یاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کیرلا میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر قائم سبریمالا کے مندر میں عبادت کے بعد ہندو یاتری ایک تنگ گھنے جنگلاتی راستے سے واپس آرہے تھے جب یاتریوں سے بھری ایک جیپ تیزی سے ہجوم میں گھس آئی اور لوگ گھبرا کر بھاگ پڑے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مندر سے تقریباََ 80کلومیٹر دور پیش آیا۔

دوماہ طویل ہندووں کے اس مذہبی تہوار کا جمعہ کوآخری دن تھااور اس میں شرکت کرنے والے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد یاتری گھنے جنگلات سے گزرنے والے تنگ راستے سے واپس آرہے تھے۔

حکام نے تہوار کے موقع پر ایسے ہی حادثات سے بچنے کے لیے دوہزار پولیس اہلکار مندر کے گرد تعینات کر رکھے تھے۔
ہندووں کے مذہبی تہواروں کے دوران ایسے حادثات کوئی نئی بات نہیں۔

XS
SM
MD
LG