رسائی کے لنکس

بھارت: بھگدڑ میں 30 سے زائد ہلاک


ایک عورت غم سے نڈھال
ایک عورت غم سے نڈھال

الہ آباد میں جاری مہا کمبھ میلے کے موقع پر ریلوے سٹیشن پر موجود ہندو یاتریوں میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جن میں اکثریت خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

بھارت میں جاری ہندووں کے مذہبی تہوار 'مہا کمبھ' میلے کے موقع پر مشرقی شہر الہ آباد کے ریلوے سٹیشن پر موجود ہندو یاتریوں میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

اتوار کے روز جب بھگدڑ مچی تو اس وقت ریلوے اسٹیشن پر بہت بھیڑ تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔

بھارتی حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

الہ آباد میں تین کروڑ سے زائد افراد اتوار کو دریائے گنگا و جمنا کے سنگم پر غسل (اشنان) کے لیے پہنچے تھے، جو کہ ہندوؤں کے تہوار مہا کمبھ میلے کا ایک اہم جزو ہے۔

کمبھ کا میلہ 12 سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور اس موقع پر ہندو عقیدے کے مطابق دریاؤں کے سنگم پر غسل کرنے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔

گزشتہ ماہ شروع ہونے والا 'مہا کمبھ' کا میلہ 55 روز جاری رہے گا جس میں ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 10 کروڑ افراد ان دریاؤں میں غسل (اشنان) کریں گے۔
XS
SM
MD
LG