رسائی کے لنکس

بھارت میں ملک گیر ہڑتال سےمعمولات زندگی مفلوج


فائل
فائل

مظاہرین اور ان کے اتحادیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے ایک ہفتے کے بعد حکمران کانگریس پارٹی کے خلاف نعرے لگائے اور کاروباری مراکز، دفتر اور تعلیمی ادارے بند رہے

بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے جواب میں ایک روز ملک گیر ہڑتال کی ہے جس سے بہت سے علاقوں میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

موسم گرما کی جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود بھارت کی حزب اختلاف کی مرکزی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظاہرین اور ان کے اتحادیوں نے کئی برسوں میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے ایک ہفتے کے بعد حکمران کانگریس پارٹی کے خلاف نعرے لگائے اور اس پر نکتہ چینی کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کے مظاہروں کی قیادت کی۔ اس موقع پر پورے ملک میں کاروباری مراکز، دفتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں اور ٹرینوں کے نظام کی بڑے پیمانے پر بندش کے پیش نظر اکثر دفاتر اور تعلیمی اداروں نے چھٹی کا اعلان کردیا تھا یا اپنے ملازمین سے یہ کہہ دیاتھا کہ وہ اپنے گھروں سے کام کریں۔

حزب اختلاف کی ایک علاقائی جماعت جنتا دل کے ایک سینیئر لیڈر نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

مسٹر سنگھ اور ان کی کانگریس پارٹی کی قیادت میں قائم اتحادی حکومت کو حالیہ برسوں میں رشوت ستانی کے اسکینڈلز کے ساتھ ساتھ افراط زر ، معاشی سست روی اور اپنے اہم علاقائی اتحادیوں کی جانب سے اقتصادی اصلاحات سے متعلق مسائل پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ پچھلے ہفتے ایندھن کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے بہت سے بھارتیوں کی برہمی میں اضافہ کردیا تھا جو پہلے ہی کانگریس پارٹی کی حکومت سے غیر مطمئن ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان نرملا ستھرامن کا کہناہے کہ ہڑتال حکومت کو متحرک کرنے کا آخری حربہ ہے۔ ا

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ حکومت بے حس اور خود کو جواب دہ نہیں سمجھتی اور حتی کہ پارلیمنٹ میں قانون سازوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب تک دینا نہیں چاہتی۔ چنانچہ ہم نے حزب اختلاف کے طورپر یہ سوچا کہ اب ہمارے پاس حکومت کو جگانے کے لیے عملی طورپر سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

کانگریس پارٹی کے راہنماؤں کا کہناہے کہ جو معاشی رجحانات بھارت میں مایوسی کا سبب بن رہے ہیں، ان کی بہت سے وجوہات ہیں۔ وہ عالمی منڈیوں میں خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہناہے کہ ملک کے اندر افراط زر میں اضافے کی اس کا کلیدی کردارہے ۔ جب کہ یورو زون میں پیدا ہونے والا معاشی بحران بھارت کی پیداواری شرح میں کمی کا سبب بن رہاہے اور بھارتی روپے کی قدر کو بھی نیچے لارہاہے۔

XS
SM
MD
LG