رسائی کے لنکس

بھارت: نئے تیز رفتار کروز میزائل براہموس کا تجربہ


بھارتی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایک نئے تیز رفتار کروز میزائل براہموس کا تجربہ کیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے نامعلوم دفاعی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ میزائل بھارت کے مشرقی ساحل سے ایک متحرک جنگی جہاز سے داغا گیا تھا جس نے ایک جہاز کو اپنا نشانہ بنایا۔ عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ میزائل نے انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کونشانہ بنانے سے قبل کامیابی کے ساتھ اپنی سمت تبدیل کی۔

براہموس میزائل روس کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جو روائتی وار ہیڈ کے ساتھ ایک اندازے کے مطابق زیادہ سے زیادہ تقریباً 300 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ کہ بھارت نے اتوار کے روزکیے جانے والے اس تجربے کے بارے میں اپنے ہمسیائے اور جوہری حریف پاکستان کوآگاہ کیاتھا۔دونوں ملک 1947ء میں اپنے قیام کے بعد سے تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔

پچھلے ہفتے بھارتی دفاعی میزائل سسٹم کا ایک تجربہ ناکام ہوگیا تھا۔


XS
SM
MD
LG