رسائی کے لنکس

بھارت : ریل حادثے میں 60 ہلاک


بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں دو ریل گاڑیوں کے ٹکرانے سے کم ازکم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ پیر کو علی الصباح پیش آیا، جب اتربنگا ایکسپریس سائنتھیا ریلوے اسٹیشن پر پہلے سے کھڑی وناچل ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

ریل گاڑی کے ڈبوں میں پھنسے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹر اسی بنا پر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

حادثے میں ریل گاڑی کے تین ڈبے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ان میں سے دو ڈبوں میں بڑی تعداد میں لوگ سوا ر تھے۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن حکام اس شبہ کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ اس میں علیحدگی پسند ماؤ باغیوں کا کردار بھی ہوسکتا ہے۔

مغربی بنگال میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا بڑ ا ریل حادثہ ہے اس سے قبل مئی میں ایک مسافر گاڑی کے پٹڑی سے اُترنے سے لگ بھگ 140 افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG