رسائی کے لنکس

حکام نے بتایا ہے کہ بھارت کے جنوب میں جمعرات کو ایک ریلوے کراسنگ پر ریل گاڑی نے ایک بس کو ٹکر مار دی جس سے کم ازکم 35افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بس جس میں 80افراد سوار تھے ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 30افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارت میں اکثر وبیشتر ریل کے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور عموماً ناقص دیکھ بھال کوان کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

بھارت میں ریل کے ذریعے روزانہ تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG