رسائی کے لنکس

بھارت: مسافر ٹرین کے حادثے میں انسانی غلطی کا امکان


بھارت: مسافر ٹرین کے حادثے میں انسانی غلطی کا امکان

بھارت: مسافر ٹرین کے حادثے میں انسانی غلطی کا امکان

بھارت کے ریلولے حکام نے کہاہے کہ منگل کو دو مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم میں انسانی غلطی کا امکان موجود ہے۔ اس حادثے میں نو افراد ہلاک اور تقریباً ایک سو زخمی ہوگئے تھے۔

حکام ابھی تک جنوبی بھارت کے ایک اہم ساحلی شہر چنائی کے قریب پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سدرن ریلوے کے جنرل منیجر دیپک کرشنن نے بدھ کے روز کہا کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جس چلتی ہوئی گاڑی نے ایک کھڑی ہوئی ریل گاڑی کو ٹکر ماری تھی، اس کے ڈرائیور نے سگنل اور رفتارسے متعلق ہدایات نظر انداز کردی تھیں۔

کرشنن کا کہناہے کہ گاڑی کے ڈرائیورکی، جس نے حادثے سے چند لمحے قبل انجن سے باہر چھلانگ لگادی تھی، جان تو بچ گئی ہے لیکن وہ بری طرح زخمی ہے۔

ابتدائی میڈیکل ٹیسٹوں سے ظاہر ہوا ہے کہ حادثے کے وقت ڈرائیو نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG