رسائی کے لنکس

بھارت: گاڑی کی چھت سے گر کر 14 نوجوان ہلاک


بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ ریاست اتر پردیش میں ایک مسافر گاڑی کی چھت سے گر کر کم ازکم 14 نوجوان ہلاک ہوگئے۔وہ نوکری کی تلاش کے سلسلے میں سفر کررہے تھے۔

پولیس کا کہناہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ایسے پل پر سے گذری جس کی چھت بہت نیچی تھی۔ اس واقعہ میں کم ازکم 12 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد انڈوتبتن بارڈر پولیس کی بھرتی کے ایک مرکز سے واپس آرہے تھے۔

بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ گاڑی کے ڈبوں میں جگہ نہ ملنے کے باعث چھت پر چڑھ گئے تھے ، جو کہ بھارت میں عام ہے۔

XS
SM
MD
LG