رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔ بھارتی بلے بازوں نے یہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔

بھارت نے 19 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کو شکست دے کر یہ اعزاز تیسری مرتبہ جیت لیا۔

آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنس ولے میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی ٹیم نے میزبان ملک کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل 2000ء اور 2008ء میں بھارت نے انڈر - 19 عالمی کرکٹ کپ میں فتح حاصل کی تھی۔

فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔ بھارتی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں یہ ہدف حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان انمکت چند نے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور انھوں نے 111 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انمکت چند کو میچ کا بہترین کھلاڑی ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG