رسائی کے لنکس

غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے کے نفاذ پر امریکہ پُر امید: بھارت میں امریکی سفیر کا بیان


بھارت میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رئومر
بھارت میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رئومر

بھارتی حکومت کے مجوزہ نیوکلیئر لائبلٹی بِل کی حزبِ اختلاف کی جانب سے مخالفت کے باوجود، امریکہ نے کہا ہے کہ اُسے امید ہے کہ امریکہ اور بھارت کے مابین غیر فوجی جوہری تعاون سے متعلق جو تاریخی معاہدہ ہوا ہے وہ نافذ ہوجائے گا۔

بھارت میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رئومر نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ میں اِس معاہدے کو نافذ کرانے کے بارے میں پورے طور پر کام کر رہا ہوں۔ اُن کے الفاظ میں ‘ہم پُر امید ہیں اور آنے والے مہینوں میں اِس کے نفاذ کے تعلق سے مثبت امید رکھتے ہیں۔’

خیال رہے کہ نیوکلیئر لائبلٹی بِل میں جوہری حادثے کی صورت میں ہرجانے اور ذمہ داری کےتعین کے لیے ایک طریقہٴ کار وضع کرنے کی بات کہی گئی ہے اور حکومت اِسے پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے لیکن حزبِ اختلاف کی مخالفت کے سبب اِس میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ بھارتی حزبِ اختلاف کو بِل کی بعض دفعات پر اعتراض ہے۔

امریکی سفیر نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اِس بارے میں گذشتہ کچھ ہفتوں میں اہم پیش رفت دیکھی ہے، اور یہ معاہدہ امریکہ اور بھارت دونوں کے لیے فائدے اور کامیابی کی بات ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ بھارت امریکہ جوہری تعاون معاہدہ دونوں ملکوں کے مابین اشتراک کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ‘یہ اشتراک، انسدادِ دہشت گردی، جوہری توانائی اور فوج کے مابین براہِ راست تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔ لہٰذا یہ معاہدہ عالمی اشتراک کے تعلق سے بھی بہت اہم ہے۔’

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG